اپنے اینڈرائیڈ فون کو کیسے ری سیٹ کریں؟



کیا آپ اپنا اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلٹ فروخت کر رہے ہیں؟
 تو یاد رکھیں کہ اس سے پہلے اپنے ڈیٹا کی تمام باقیات کو لازمی ڈیلیٹ کردیں۔ خوش قسمتی سے اینڈرائيڈ فونز میں ایسے فیچرز پہلے سے موجود ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی ذاتی معلومات، ایپلی کیشنز اور دیگر مواد صاف کر سکتے ہیں۔ یوں فون بالکل اس حالت میں واپس چلا جاتا ہے جس طرح فیکٹری سے نکلا تھا۔ آئیے آپ کو یہ طریقہ بتائیں تاکہ آپ کو فون فروخت کرنے کے بعد ڈیٹا کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلٹ کو صاف کرنے کے لیے آپ کو پہلے ڈیوائس پر موجود ڈیٹا کو انکرپٹ کرنا ہوگا تاکہ اگر کوئی کسی طرح فون کا ڈیٹا ریکور کرنے کی کوشش بھی کر جائے تو ناکام ہو۔ کیونکہ انکرپشن یقینی بناتی ہے کہ جو معلومات حاصل ہو وہ ریڈیبل نہ ہو۔
اس کے لیے اپنے فون کی Settings میں جائیں۔ یہاں Security پر ٹیپ کریں اور یہاں Encrypt Phone میں داخل ہو جائیں۔ اگر آپ کی ڈیوائس مکمل چارج نہیں ہے یا چارجنگ پر نہیں لگی ہوئی تو آپ کو پیغام دیا جائے گا کہ اس کام کے لیے فون کو مکمل چارج کریں۔ اب آپ کو ڈیوائس کو 100 فیصد چارج کرنا ہوگا اور پھر فون کو انکرپٹ کرنے کے لیے اس بٹن پر کلک کردیں۔

یہ کام کرنے کے بعد دوبارہ Settings میں آئیں اور یہاں Backup & Reset میں چلے جائیں۔ یہاں Factory data reset ہوگا، اس پر ٹیپ کریں۔ آنے والی اسکرین آپ کو بتائے گی کہ کون کون سا ڈیٹا مٹ جائے گا۔ اب آپ فون یا ٹیبلٹ کو ری سیٹ کرنے کے لیے بٹن دبا دیں۔ کچھ ہی دیر میں آپ کی ڈیوائس صاف ہوکر واپس فیکٹری کنڈیشن پر آ جائے گی۔



Share:

No comments:

Post a Comment