اینڈرائیڈ کا کی بورڈ چھوڑیں اور جی بورڈ استعمال کریں

اینڈرائیڈ کا کی بورڈ چھوڑیں اور جی بورڈ استعمال کریں
آپ چاہے اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہوں یا آئی او ایس، یہ بات تو تقریباً یقینی ہے کہ نقشوں کے لیے آپ کا یقین گوگل میپس پر ہی ہوگا۔ ای میل کے لیے جی میل کا استعمال بھی ہوتا ہوگا۔ وڈیوز دیکھنے کے لیے یوٹیوب کا رخ بھی کرتے ہوں گے اور آپ بالکل ٹھیک کریں گے اگر اپنے اسمارٹ فون کے کی بورڈ کو چھوڑ کر گوگل کے جی بورڈ (Gboard) کو اپنائیں۔
کئی اینڈرائیڈ ڈیوائسز خاص طور پر پکسل سیریز کے فونز میں ڈیفالٹ میں ہی جی بورڈ ہوتا ہے۔ لیکن ڈیڑھ سال سے یہ دوسروں کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں، یا پھر سام سنگ کی گلیکسی سیریز کا کوئی فون، یا کوئی بھی جو اعلیٰ معیار کا سوائپ-ٹائپ (swipe-type) تجربہ فراہم کرنے میں ناکام ہے تو وقت آ گیا ہے اپگریڈ ہونے کا۔
یہ وہ اسمارٹ فون کی بورڈ ہے جس میں آپ شکل بنا کر بتا سکتے ہیں کہ آپ کو کون سا ایموجی درکار ہے۔ یعنی آپ بلی بنائیں، آپ کو بلیوں کی تمام ایموجیز دکھا دے گا ۔ آپ گھر بنائیں، یہ آپ کو گھر والا ایموجی دے دے گا ۔ اور آپ Oاور K لکھ کر "اوکے” والا ایموجی حاصل کر سکتے ہیں، اگر اس کی ضرورت پڑے تو!
اس میں اور بھی کئی خصوصیات ہیں لیکن جو سب سے بہترین ہے، وہ یہ کہ اس کی بورڈ کے اندر گوگل بلٹ-اِن ہے۔ یعنی آپ اپنے کی بورڈ سے ہی انٹرنیٹ پر براہ راست سرچ کر سکتے ہیں۔
ٹائپنگ کے دوران ہی آپ الفاظ اور جملوں کا ترجمہ کر سکتے ہیں۔ یہ اُردو سمیت درجنوں زبانوں کو سن کر ٹائپ کر سکتا ہے، جی ہاں! آپ بولتے جائیں یہ ٹائپ کرتا جائے گا۔
اس میں GIF سرچ ہے۔ اس میں ایک ہاتھ سے کام کرنے کے لیے موڈ بھی ہے، جو صارف کو کی بورڈ کو اپنی مرضی کے مطابق چھوٹا کرنے اور اپنی مرضی کی جگہ پر رکھنے کی سہولت دیتا ہے۔
ہو سکتا ہے ایسی سہولیات پیش کرنے والے اور کی بورڈز بھی ہوں لیکن ایک تو جی بورڈ گوگل کا پیش کردہ ہے، دوسرا یہ کہ یہ بالکل مفت ہے ۔ جی بورڈ گوگل پلے اسٹور میں یہاں دستیاب ہے اور ایپل کے ایپ اسٹور میں یہاں پر۔
اگر استعمال پر بھی پسند نہ آئے تو ڈیلیٹ کردیجیے گا، لیکن ہمیں پتہ ہے کہ اس کا موقع نہیں آئے گا۔
Share:

No comments:

Post a Comment