آپ کا جی میل دوسروں کی نظر میں
ہو سکتا ہے آپ اپنے جی میل اکاؤنٹ میں آنے والے پیغامات پڑھنے والے واحد شخص نہ ہوں کیونکہ، گو کہ جی میل صارفین کی ای میل گوگل خود
نہیں پڑھتا، لیکن وہ کچھ تھرڈ پارٹی ڈیولپرز کو ضرور جازت دیتا ہے جن کی
صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں اور مارکیٹنگ مقاصد کے لیے ان
کی ای میلز کو اسکین کر سکتی ہیں۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ان ڈیولپرز کے محض کمپیوٹرز ہی نہیں بلکہ بسا اوقات ملازمین بھی مختلف صارفین کے جی میل پیغامات پڑھتے ہیں۔
گوگل نے عرصے سے سافٹویئر ڈیولپرز کو صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی کی
صلاحیت دے رکھی ہے، جب تک کہ صارف خود اس کی اجازت دیں۔ یہ صلاحیت ڈیولپرز
کو ایسی ایپس تیار کرنے میں مدد دیتی ہے جو صارفین اپنے گوگل کیلنڈرز میں
ایونٹس شامل کرنے یا اپنے جی میل اکاؤنٹس سے پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال
کر سکتے ہیں۔
لیکن مارکیٹنگ کمپنیاں ایسی ایپس بنا چکی ہیں جو اس رسائی کا فائدہ
اٹھاتے ہوئے صارفین کے رویّوں پر بھی نظر رکھ رہی ہیں۔ یہ ایپس قیمتوں کے
تقابل کی سروسز یا سفری منصوبہ بندی جیسی خدمات پیش کرتی ہیں لیکن ان کے
سروس معاہدے کی زبان دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ صارفین کی ای میل بھی
دیکھ سکتے ہیں۔ درحقیقت یہ مارکیٹنگ کمپنیوں کے ایک عام حرکت بن چکی ہے کہ
وہ صارفین کے ای میل اسکین کریں۔
یہ تو نہیں معلوم کہ گوگل ان معاملات کی نگرانی کس طرح کر رہا ہے لیکن
کئی صارفین بھی آگاہ نہیں کہ ایسی ایپس ان کے اکاؤنٹس تک کس طرح رسائی پا
رہی ہیں۔ اگر معلوم بھی ہو تو فیس بک کے کیمبرج اینالیٹکا اسکینڈل نے بتا دیا کہ کس طرح ایسی رسائی سے صارفین کے ڈیٹا کا استحصال کیا جا سکتا ہے۔
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کون سی ایپس آپ کے گوگل اکاؤنٹس تک رسائی
رکھتی ہیں اور انہیں کس طرح روکا جا سکتا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں:
اپنے جی میل اکاؤنٹ میں دائیں جانب سب سے اوپر سے ایپ مینیو میں "Account” آئیکون پر کلک کریں اور اپنے گوگل اکاؤنٹ پیج میں پہنچ جائیں۔ یا پھر myaccount.google.com پر جائیں۔ یہاں سے سائن اِن اینڈ سکیورٹی حصے میں پہنچیں۔
یہاں "Apps with account access” کے لنک پر کلک کریں یا صفحے میں سب سے آخر میں پہنچ جائیں۔ اس حصے میں آپ کو وہ تمام ایپس نظر آئیں گی جن کو آپ نے اب تک اپنے اکاؤنٹ تک مختلف قسم کی رسائی دے رکھی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے "Manage Apps” کو منتخب کریں۔ آپ کو یہاں اپنے گوگل اکاؤنٹس کے اندر مختلف انفارمیشن اور سروسز نظر آئیں گی جن تک ایپس رسائی رکھتی ہیں۔
گوگل آپ کے اکاؤنٹس تک رسائی رکھنے والی ایسی ایپس کو تین مختلف گروپوں
میں تقسیم کرتا ہے۔ ایک "Signing in with Google”، دوسرا "Third-party
apps with account access” اور تیسرا "Google apps”۔ یہ بات تو ظاہر ہے کہ
گوگل ایپس کروم اور ڈرائیو جیسی ایپس ہوں گی لیکن دوسرے دونوں گروپس کچھ
مختلف ہیں۔
"Signing in with Google” حصے والی ایپس آپ کے نام، ای میل ایڈریس اور
پروفائل پکچر تک رسائی رکھتی ہیں لیکن کبھی کبھار اس سے زیادہ معلومات کی
حامل بھی ہو سکتی ہیں جیسا کہ آپ کے ای میل میسیجز کو پڑھنے اور ڈیلیٹ کرنے
کا اختیار۔ آپ نے ممکنہ طور پر علیحدہ یوزر اکاؤنٹ بنانے کے بجائے اپنے
گوگل اکاؤنٹ کو کسی سائٹ پر پر لاگ ان کے لیے رکھا ہوگا اور یہیں سے اپنے
ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دی ہوگی۔
"Third-party apps with account access” عام طور پر آپ کی بنیادی
معلومات سے زیادہ رسائی رکھتی ہیں۔ گوگل سپورٹ پیج کے مطابق یہ ایپس بسا
اوقات آپ کے گوگل اکاؤنٹ کی تقریباً تمام معلومات دیکھ اور تبدیل کر سکتی
ہیں۔ ایسی رسائی رکھنے والے ایپس کے ڈیولپرز آپ کا پاسورڈ تبدیل نہیں کر
سکتے، اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کر سکتے یا پھر آپ کی طرف سے گوگل پلے استعمال
نہیں کر سکتے لیکن یہ آپ کی ای میل ضرور پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کو یقینی بنانا
ہوگا کہ ایسی قابل بھروسہ ایپس اور ڈیولپرز ہی آپ کے اکاؤنٹ تک ایسی رسائی
رکھیں اور یہ رسائی بھی تبھی دینی ہے جب ضروری ہو۔
اگر آپ کو کچھ ایسا نظر آئے جو قابل بھروسہ نہ ہو تو آپ اس کی رسائی
ختم کر سکتے ہیں۔ Remove Access پر کلک کرنے کے بعد آپ کو "OK” کا بٹن
دبانا ہوگا جو کہ تصدیق ہوگی کہ آپ اس ایپ کو بلاک کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے
بعد یہ آپ کی فہرست سے غائب ہو جائے گی اور اب دوبارہ آپ کے اکاؤنٹ تک
رسائی حاصل نہیں کر پائے گی۔
بہتر یہی ہے کہ ہر چند ماہ بعد "Apps with access to your account” کے
حصے پر نظر مار لی جائے تاکہ اکاؤنٹ کو "ظالم نظروں” سے بچایا جا سکے۔
No comments:
Post a Comment