واٹس ایپ سرپرائز: سکائپ کی طرح واٹس ایپ میں کانفرنس کال کریں 😲


مسیجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ نے بڑی خاموشی کے ساتھ نئے فیچرز متعارف کرواکر اپنے دنیا بھر کے صارفین کو سرپرائز دیا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش تھی کہ اسکائپ کی طرح واٹس ایپ میں بھی کانفرنس کال کی سہولت دستیاب ہو اور بہت سارے صارفین کانفرنس کے لیے بامر مجبوری اسکائپ کا استعمال کرتے رہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ نے کانفرنس کال کی دیرینہ خواہش پوری کردی ہے۔ اب صارفین اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو گروپ کال کرسکیں گے۔

اس کے ساتھ ایک اور فیچر بھی دلچسپ ہے۔ واٹس ایپ گروپس نے یقینا سب کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ بعض مفید گروپس بھی محض اس لیے اذیت دیتے ہیں کہ اس میں تمام ممبرز وقت بے وقت ہر قسم چیزیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اب اگر آپ نے واٹس ایپ گروپ کسی خاص مقصد کے لیے بنایا ہے اور غیر متعلقہ چیزوں سے گریز کرنا چاہتے ہیں اور اپنے گروپ کی انفرادیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ نے یہ سہولت بھی فراہم کردی ہے۔

نئے فیچر میں یہ آپشن بھی دیا گیا ہے کہ گروپ میں پوسٹ صرف ایڈمن ہی کرسکیں، ایڈمنز ایک یا ایک سے زائد بھی ہوسکتے ہیں۔

یہ نئے فیچرز واٹس ایپ کے وزژن 2.18.217  میں دستیاب ہے۔ آج ہی اپنی واٹس ایپ اپڈیٹ کریں اور نئے فیچرز انجوائے کریں

Share:

No comments:

Post a Comment