موزیلا اب ایک خفیہ پروجیکٹ پر کام کررہا ہے

موزیلا اب ایک خفیہ پروجیکٹ پر کام کررہا ہے جو مبینہ طور پر اینڈرائیڈ کے لیے ایک نیا براؤزر ہے۔

موزیلا کے اس خفیہ پراجیکٹ کا نام Fenix اس براؤزر کے کےبارے میں گٹ ہب پر ایک کمنٹ سے پتا چلا ہے۔ اندازہ ہے کہ فینکس اینڈرائیڈ کے لیے الگ سے پرائیویٹ براؤزر ہوگا۔
مقبول ترین ویب براؤزر فائر فاکس بنانے والی کمپنی موزیلا کے فائر فاکس کے نام سےکئی دوسرے براؤزر بھی ہیں، جنہیں صارفین زیادہ نہیں جانتے۔

فائر فاکس براؤزر کے حوالے سے اس وقت درج ذیل منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

فائر فاکس (Firefox): یہ موزیلا کا فلیگ شپ براؤزر ہے۔
فائر فاکس فوکس (Firefox Focus): یہ موبائل کے لیے ہلکا پھلکا براؤزر ہے۔
فائر فاکس راکٹ  (Firefox Rocket): اسے کچھ مخصوص ممالک کے لیے بنایا گیا ہے۔
فائر فاکس کلار (Firefox Klar) : اس براؤزر کو بھی مخصوص ممالک کےلیے بنایا گیا ہے۔
درج بالا تمام براؤزر کے اپنے کچھ مقاصد ہیں یا انہیں مخصوص صارفین کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ فینکس کو اینڈروئیڈ کےلیے ہی متعارف کرایا جائے گا۔ ابھی تک اندازہ نہیں ہوسکا کہ اس براؤزر کا آئی او ایس ورژن بھی ہوگا یا نہیںَ کیونکہ گٹ ہب پر موجود کمنٹ اینڈرائیڈ کے حوالے سے ہی تھا۔
شکریہ

Share:

No comments:

Post a Comment